0
Saturday 19 Oct 2024 23:05

حقیقی آزادی مارچ سے متعلق مقدمہ، عمران خان اور علی امین گنڈا پور بری

حقیقی آزادی مارچ سے متعلق مقدمہ، عمران خان اور علی امین گنڈا پور بری
اسلام ٹائمز۔ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی حقیقی آزادی مارچ سے متعلق مقدمے میں عمران خان، علی امین گنڈا پور اور عمران اسماعیل کو بری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی حقیقی آزادی مارچ کے حوالے سے تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سول جج شہزاد خان نے سنایا جس میں عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو مقدمے سے بری کردیا۔ عدالت نے اپنے حکم نامے میں راجہ خرم شہزاد، علی نواز اعوان اور دیگر تمام ملزمان کو بھی بری کردیا۔
خبر کا کوڈ : 1167416
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش