0
Saturday 19 Oct 2024 19:24

کراچی, پولیس کیجانب سے الزامات واپس لینے پر عدالت نے پی ٹی آئی مظاہرین کو رہا کر دیا

کراچی, پولیس کیجانب سے الزامات واپس لینے پر عدالت نے پی ٹی آئی مظاہرین کو رہا کر دیا
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد ممیں جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ نے ایمپریس مارکیٹ کے قریب احتجاج کرنے کے مقدمے میں تفتیشی افسر کے الزامات واپس لینے پر ملزمان کو رہا کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ کی عدالت کے روبرو ایمپریس مارکیٹ کے قریب احتجاج کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر نے رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی۔ پولیس نے ملزمان پر لگائے گئے الزامات واپس لے لئے۔ عدالت نے ملزمان کو رہا کرنے کا  حکم دے دیا۔ پولیس نے مقدمے میں 400 سے 500 افراد کو نامزد کیا تھا۔ حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان، سعید آفریدی، فردوس شمیم نقوی، شجاعت علی خان ایڈووکیٹ اور دیگر شامل تھے، مقدمہ گزشتہ روز درج کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1167376
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش