0
Saturday 19 Oct 2024 23:11

پختونخوا میں پولیو کا نیا کیس سامنے آ گیا، ملک بھر میں تعداد 36 ہوگئی

پختونخوا میں پولیو کا نیا کیس سامنے آ گیا، ملک بھر میں تعداد 36 ہوگئی
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں پولیو کا نیا کیس سامنے آ گیا، جس کے بعد ملک بھر میں رجسٹرڈ کیسز کی تعداد 36 ہوگئی۔ پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت سے پولیو کا نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ یونین کونسل گبر باغ میں 30 ماہ کی بچی پولیو وائرس کے باعث معذوری کا شکار ہو گئی۔ متاثرہ بچی کے فضلے کے نمونے قومی ادارہ صحت اسلام آباد کو 29 ستمبر کو بھیجے گئے تھے۔ قومی ادارہ صحت اسلام آباد نے پولیو وائرس کی تصدیق کی ہے، جس کے بعد رواں سال خیبرپختونخوا میں پولیو متاثرہ کیسز کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔

ضلع مہمند، ٹانک، کوہاٹ اور ڈی آئی خان میں اب تک پولیو وائرس کے متاثرہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ نیا کیس سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 36 ہوگئی ہے۔ پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق خیبرپختونخوا و بلوچستان میں 4 پولیو کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔ بلوچستان کے علاقے نوشکئی،چمن اور پشین سے پولیو کیسز کو رپورٹ کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1167417
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش