0
Saturday 19 Oct 2024 22:54

اسلام آباد، آئی ایس او پاکستان کے زیراہتمام فلسطین مرکز حریت کانفرنس کل منعقد ہوگی

اسلام آباد، آئی ایس او پاکستان کے زیراہتمام فلسطین مرکز حریت کانفرنس کل منعقد ہوگی
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا سالانہ مرکزی کنونشن اسلام آباد میں منعقد ہو رہا ہے۔ کنونشن کے موقع پر فلسطینی مظلومین کی حمایت کے لئے فلسطین مرکز حریت کانفرنس کل منعقد ہوگی۔ جامعہ امام صادق G_9/2 اسلام آباد میں منعقد ہونیوالی کانفرنس سے سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق، رکن مرکزی نظارت آئی ایس او پاکستان آیت اللہ غلام عباس رئیسی حفظہ اللہ، چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، رکن مجلس نظارت آئی ایس او پاکستان علامہ حسنین گردیزی، علامہ غلام شبیر بخاری، ترجمان حماس ڈاکٹر خالد قدومی، ڈپٹی میئر اسلام آباد ذیشان نقوی، سینیئر صحافی امیر عباس، ہرمیت سنگھ خطاب کرینگے اور دستہ امامیہ کے احمد رضا ناصری اور سعید حیدر ترانے پیش کرینگے۔ واضح رہے آئی ایس او پاکستان کے مرکزی کنونشن میں ملک بھر سے امامیہ نوجوان، سابقین اور علمائے کرام شریک ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1167411
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش