0
Saturday 19 Oct 2024 21:57

وقف ترمیمی بل کی آڑ میں مسلمانوں کی زمینوں کو چھیننا چاہتی ہے، اکھلیش یادو

وقف ترمیمی بل کی آڑ میں مسلمانوں کی زمینوں کو چھیننا چاہتی ہے، اکھلیش یادو
اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سماجوادی پارٹی مالیگاؤں کی جانب سے ایک اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو، رکن پارلیمنٹ اقراء حسن اور ریاستی صدر ابو عاصم اعظمی کے ساتھ ساتھ بھیونڈی کے رکن اسمبلی رئیس شیخ نے خصوصی شرکت کی۔ تاہم موسلا دھار بارش کے دوران بھی مقررین نے ہاتھ میں چھتریاں لیکر تقریریں کی اور عوام بھی کثیر تعداد میں جلسہ گاہ میں موجود رہی۔ اس موقع پر سماجوادی پارٹی کے ریاستی صدر ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ ہم ہمیشہ مسلمانوں کے مسائل کو لیکر جدوجہد کرتے ہیں اور مجھے مالیگاوں شہر سے ایک خاص محبت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ مالیگاوں شہر میں ایک بار سماجوادی پارٹی کا نمائندہ آجاتا ہے تو ہم مالیگاوں شہر کی عوام کے تمام مسائل کو حل کریں گے۔

ابو عاصم اعظمی نے عوام سے یقین دلایا کہ آنے والے 20 نومبر کو مالیگاوں شہر سینٹرل سے ایک ووٹ بھی ضائع نہ ہوسکے گا۔ اس دوران رکن پارلیمنٹ اقراء حسن نے کہا کہ سماجوادی پارٹی ہمیشہ غریبوں اور مزدوروں کے ساتھ کھڑے رہنے والی پارٹی ہے جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے غرور کو توڑنے میں سماجوادی پارٹی اہم کردار ادا کررہی ہے۔ اس دوران سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ سماجوادی پارٹی نے ہمیشہ سے مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے باوجود حالیہ ہریانہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی جیت پر سوال اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی انتخابات میں متوقع کامیابی نہ ملنے کے بعد بی جے پی مایوس پارٹی ہے۔

سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے موجودہ بی جے پی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت سماج کو بانٹنے اور مسلمانوں بھائیوں کو پریشان کرنے کے لئے، ان کی وقف کی زمینوں کو چھیننے کے لئے وقف ترمیمی بل جیسے نئے نئے قانون لاگو کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دراصل بھارتیہ جنتا پارٹی زمینی پارٹی بن کر مسلمانوں کی زمینوں کو چھیننا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یقین دلاتے ہیں کہ وقف ترمیمی بل کے خلاف سماجوادی پارٹی پوری طاقت کے ساتھ کھڑے ہونے کا کام کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 1167380
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش