0
Saturday 19 Oct 2024 23:19

پبی میں زہریلی شراب پینے سے تین نوجوان ہلاک، دو کی حالت تشویشناک

پبی میں زہریلی شراب پینے سے تین نوجوان ہلاک، دو کی حالت تشویشناک
اسلام ٹائمز۔ پبی میں شادی کی تقریب میں زہریلی شراب پینے سے تین نوجوان ہلاک ہوگئے اور دو کی حالت تشویش ناک ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کی تحصیل پبی کے علاقے نظام پور توھا میں یہ واقعہ گزشتہ شب پیش آیا۔ وہاں کے رہائشی فیاض کے گھر شادی کی تقریب تھی۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہوئے افراد میں زہریلی شراب پینے سے عاطف ولد الطاف ساکن عمر 25 سال، لقمان ولد نوروز عمر 25 سال اور آصف ولد عبدالرازاق عمر 25 سال ساکن اٹک ڈسو شامل ہیں۔ زہریلی شراب پینے سے دو افراد الطاف ولد فقیر گل عمر 55 سال اور عالمگیر ولد مزید خان عمر 32 سال کی حالت تشویش ناک ہے۔
خبر کا کوڈ : 1167418
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش