QR CodeQR Code

حقیقی آزادی مارچ سے متعلق مقدمہ، عمران خان اور علی امین گنڈا پور بری

19 Oct 2024 23:05

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی حقیقی آزادی مارچ کے حوالے سے تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔


اسلام ٹائمز۔ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی حقیقی آزادی مارچ سے متعلق مقدمے میں عمران خان، علی امین گنڈا پور اور عمران اسماعیل کو بری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی حقیقی آزادی مارچ کے حوالے سے تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سول جج شہزاد خان نے سنایا جس میں عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو مقدمے سے بری کردیا۔ عدالت نے اپنے حکم نامے میں راجہ خرم شہزاد، علی نواز اعوان اور دیگر تمام ملزمان کو بھی بری کردیا۔


خبر کا کوڈ: 1167416

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1167416/حقیقی-ا-زادی-مارچ-سے-متعلق-مقدمہ-عمران-خان-اور-علی-امین-گنڈا-پور-بری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com