0
Thursday 3 Oct 2024 18:26

پنجاب حکومت نے لاہور میں چھ دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی

پنجاب حکومت نے لاہور میں چھ دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی
اسلام ٹائمز۔ حکومت پنجاب نے لاہور میں 6 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی، ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد ہو گی۔ پابندی کا اطلاق جمعرات 3 اکتوبر سے منگل 8 اکتوبر تک ہو گا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے، سکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔ دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر کیا گیا، محکمہ داخلہ نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

عوامی آگاہی کیلئے دفعہ 144 کے نفاذ کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی ہدایت کی گئی ہے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما تقی رضا خان نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے چونکہ پانچ اکتوبر کو لاہور میں جلسے کا اعلان کر رکھا ہے، اس لئے خوفزدہ پنجاب حکومت نے جلسہ روکنے کیلئے ایسے اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خوف کے وجہ سے انہیں نیند نہیں آتی کہ کہیں چوری شدہ مینڈیٹ واپس نہ چلا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان کے عوام عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1164135
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش