0
Thursday 3 Oct 2024 18:40

سیاسی بھرتیاں نہیں ہونی چاہئیں، میرٹ پر نوکریاں دی جائیں، علی خورشیدی

سیاسی بھرتیاں نہیں ہونی چاہئیں، میرٹ پر نوکریاں دی جائیں، علی خورشیدی
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما و اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے کہا ہے کہ یونیورسٹی روڈ اکھاڑ کے رکھ دیا گیا، 15 منٹ کا سفر گھنٹوں میں طے ہوتا ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی خورشیدی نے کہا کہ چیف سیکریٹری سندھ سے ملاقات تھی، سندھ کے عوام کو درپیش مسائل چیف سیکریٹری کے سامنے رکھے۔ علی خورشیدی نے کہا کہ حکومتی توجہ ایم ڈی کیٹ جیسے مسائل کی طرف مبذول کروائی ہے، ہم بچوں سے ٹھیک طرح سے ٹیسٹ بھی نہیں لے سکتے۔

انہوں نے کہا کہ چیف سیکریٹری سندھ کو کہا ہے کہ شفاف تحقیقات کروائیں، شہری انفرا اسٹرکچر کی بدحالی پر بھی بات کی ہے۔ ایم کیو ایم کے رہنما نے کہا کہ کراچی میں پینے کے پانی کا اہم مسئلہ ہے، ہم نے کے فور اور حب ڈیم پر بھی بات کی، چالیس پچاس ہزار نوکریاں دی جارہی تھیں ہم کورٹ گئے تھے۔ علی خورشیدی نے کہا کہ سیاسی بھرتیاں نہیں ہونی چاہئیں، میرٹ پر نوکریاں دی جائیں، ریڈ لائن منصوبہ 2027ء تک مکمل ہوتا نظر نہیں آرہا، وزیر موصوف آئے دن دعوے کرتے ہیں لیکن عوام ذہنی اذیت میں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1164138
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش