0
Sunday 29 Sep 2024 13:52

حسن نصراللہ کی شہادت کیخلاف کراچی میں نیشنل ہائی وے پر جلوس و دھرنا

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ عالم اسلام کے عظیم مجاھد، مظلوم اہل فلسطین کے حامی و مددگار، مدافع و شہیدِ راہ قدس، مدافع حرم سیدہ زینب س شہید سید حسن نصراللہ کی مظلومانہ شہادت کے خلاف کراچی میں جعفر طیار سوسائٹی و حسین آباد ملیر سے احتجاجی و ماتمی جلوس کا انعقاد کیا گیا۔ جلوس میں مومنین و مومنات و علمائے کِرام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کے اختتام پر مین نیشنل ہائی وے کراچی پر ملیر سٹی کے مقام پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ سید ناظر عباس تقوی، مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کراچی کے صدر سید احسن عباس رضوی سمیت دیگر علمائے کرام و معززین نے خطاب کیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1163205
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش