0
Thursday 3 Oct 2024 18:52

لاہور، اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے مظلومین غزہ سے یکجہتی کیلئے خیمہ بستی کا قیام

لاہور، اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے مظلومین غزہ سے یکجہتی کیلئے خیمہ بستی کا قیام
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پنجاب کی طرف سے فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کیساتھ اظہارِ یکجتی کیلئے خیمہ بستیوں کا قیام کیا گیا، جس میں ہر خیمے کو شہداء کے ناموں سے منسوب کیا گیا۔ اس موقع پر غرہ وال لگائی گئی جس میں طلبہ و طالبات نے غزہ کے مسلمانوں کیساتھ ہمدردی کیلئے مختلف جملے تحریر کئے۔ اس موقع پر غزہ واک کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں سیکڑوں طلبہ و طالبات نے شریک کی اور فلسطین کے مظلوم عوام کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ جبکہ یونیورسٹی کے ہزاروں طلبہ نے کیمپ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری اسلامی جمعیت طلبہ صہیب عامر فخری اور ناظمین علاقہ جات بھی موجود تھے۔

طلبہ و طالبات کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کی خاموشی اور دوہرا معیار افسوسناک ہے، فلسطین کے مسئلے کا واحد حل ناجائز ریاست اسرائیل کا خاتمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت امریکی موقف کی حمایت میں مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی بات کرتی ہے، جو ہمیں کسی طور بھی قابل قبول نہیں، حکومت یک ریاستی حل کی بات کرے اور وہ بھی صرف اور صرف فلسطین، اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے اور اس کا صفحہ ہستی سے مٹ جانا ہی اس کا شافی علاج ہے۔
خبر کا کوڈ : 1164141
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش