0
Thursday 3 Oct 2024 11:10

بھارت جمہوری ملک ہے حکومت تمام شہریوں کیلئے یکساں انہدامی اصول بنائیں گے، سپریم کورٹ

بھارت جمہوری ملک ہے حکومت تمام شہریوں کیلئے یکساں انہدامی اصول بنائیں گے، سپریم کورٹ
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ آف انڈیا نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی انہدامی کارروائیوں کے لئے ایسے رہنما اصول وضع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جو ملک بھر میں تمام مذاہب کے لوگوں کے لئے یکساں ہوں گے۔ جسٹس بی آر گوئی اور جسٹس کے وی وشوناتھن پر مشتمل بنچ نے واضح کیا کہ کسی فرد کی ملزم ہونے کی حیثیت، چاہے اس کا جرم ثابت بھی ہو چکا ہو، اس کی جائیداد کے انہدام کا جواز نہیں بن سکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ یہ ایک جمہوری ملک ہے، اس لئے جو بھی اصول وضع کئے جائیں گے وہ بلا تفریق تمام شہریوں اور اداروں کے لئے ہوں گے، نہ کہ کسی مخصوص طبقے کے لئے۔ عدالت نے یہ بھی وضاحت کی کہ اس کی ہدایات کا مقصد غیر قانونی قبضوں یا فٹ پاتھوں پر قبضے کی حوصلہ افزائی نہیں ہے۔

سولیسیٹر جنرل تشار مہتا عدالت میں اتر پردیش، مدھیہ پردیش، اور گجرات کی نمائندگی کر رہے تھے۔ عدالت سے کہا کہ وہ اس معاملے میں تحریری جواب داخل کریں گے، عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ رکھا ہے۔ واضح رہے کہ 17 ستمبر کو سپریم کورٹ نے تمام انہدامی کارروائیوں پر 15 دنوں کی روک لگا دی تھی۔ عدالت نے عبوری حکم نامے میں کہا تھا کہ بنا اس کی اجازت کے کسی بھی معاملے میں قرار ملزم کی جائیداد کا انہدام نہیں کیا جائے گا۔ عدالت نے مزید وضاحت کی کہ اس کی یہ ہدایات عوامی سڑکوں، فٹ پاتھ، ریلوے لائن، آبی ذخائر پر کی گئی تعمیرات پر عائد نہیں ہوں گی۔ 2 ستمبر کو عدالت نے کہا کہ وہ انہدامی معاملات کے تعلق سے رہنما ہدایات وضع کرنے والی ہے جس کا اطلاق قومی سطح پر ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 1164070
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش