0
Thursday 3 Oct 2024 14:13

کوئٹہ، کانگو وائرس کی روکتھام کیلئے ٹاسک کمیٹی تشکیل

کوئٹہ، کانگو وائرس کی روکتھام کیلئے ٹاسک کمیٹی تشکیل
اسلام ٹائمز۔ اسپیشل سیکرٹری ہیلتھ بلوچستان مجیب الرحمٰن قمبرانی کی زیر صدارت محکمہ صحت اور محکمہ لائیو اسٹاک کے متعلقہ حکام کا اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر امین مندوخیل، پروانشل کوآرڈینٹر وی بی ڈی ڈاکٹر عامر رئیسانی و دیگر عہدیداران موجود تھے۔ شرکاء اجلاس کو کوآرڈنیٹر پی ڈی ایس آر یو ڈاکٹر شہزاد کامران نے کانگو وائرس سے متعلق بریفنگ دی۔ اجلاس میں صوبے میں خصوصاً کوئٹہ و گردونواح میں کانگو وائرس کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وائرس کے تدارک کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے، لوگوں میں وائرس کے حوالے سے شعور و آگاہی کی فراہمی، ہسپتال میں کانگو وائرس کے مریضوں کے لئے آئیسولیشن اور علاج معالجے کے دوران ڈاکٹروں اور اسٹاف کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ متاثرہ علاقوں میں وائرس کے خلاف اسپرے کیا جائیگا۔ اس کے علاوہ ایک مشترکہ ٹیم تشکیل دے کر متاثرہ علاقوں میں وائرس کے سلسلے تحقیقات کرکے حکام کو رپورٹ ارسال کرے گی اور مختلف علاقوں میں ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں میں علاقائی زبانوں میں کانگو وائرس کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جائے گی اور ہسپتالوں میں کانگو وائرس کے خلاف ہائی الرٹ جاری کرینگے۔ جو کانگو سے متاثرہ مریضوں کی بروقت نشاندہی کرکے پی ڈی ایس آر یو کے سیل نمبر پر رابطہ کیا جائے گا۔ اجلاس سے مجیب الرحمٰن قمبرانی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگو وائرس موذی مرض اور جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1164069
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش