0
Sunday 29 Sep 2024 14:33

حسن نصراللہ کی شہادت کیخلاف کراچی میں شاہراہ پاکستان پر احتجاجی ریلی

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ عالم اسلام کے عظیم مجاھد، مظلوم اہل فلسطین کے حامی و مددگار، مدافع و شہیدِ راہ قدس، مدافع حرم سیدہ زینب (س) شہید سید حسن نصراللہ کی مظلومانہ شہادت کے خلاف کراچی میں انچولی سوسائٹی میں بارگاہ شہدائے کربلا (ع) تا شاہراہ پاکستان احتجاجی ریلی منعقد کی گئی۔ ریلی میں مومنین و مومنات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی میں مجلس وحدت مسلمین کراچی کے صدر علامہ شیخ صادق جعفری اور مجلس ذاکرین امامیہ پاکستان کے صدر علامہ نثار قلندری سمیت دیگر علمائے کرام و معززین شریک تھے۔ ریلی کے اختتام پر امریکی و اسرائیلی پرچم بھی نذرآتش کئے گئے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1163213
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش