0
Thursday 3 Oct 2024 13:41

پریمیم نمبر پلیٹس کیلئے پاکستان کی پہلی آن لائن نیلامی کا آغاز

پریمیم نمبر پلیٹس کیلئے پاکستان کی پہلی آن لائن نیلامی کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول ڈپارٹمنٹ حکومتِ سندھ کی جانب سے پریمیم نمبر پلیٹس کیلئے پاکستان کی پہلی آن لائن نیلامی کا آغاز کر دیا گیا۔ سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے بیان میں کہا کہ سیلاب زدگان کے ہاؤسنگ پروجیکٹ کی فنڈ ریزنگ کیلئے پریمیم نمبر پلیٹس کی نیلامی پلاٹینم، گولڈ اور سلور کیٹیگریز میں ہوگی، نیلامی سے حاصل ہونے والی تمام رقم سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے سندھ پیپلز ہاؤسنگ پراجیکٹ کو دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہری خود کو ویب سائٹ پر رجسٹر کریں اور آن لائن نیلامی میں حصہ لیں، تاکہ خصوصی نمبر پلیٹیں حاصل کی جا سکیں اور ایک نیک مقصد میں اپنا حصہ ڈالیں۔ شرجیل میمن نے کہا کہ نیلامی کے شرکاء ویب سائٹ premiumnumber.excise.gos.pk کے ذریعے رجسٹر ہو سکتے ہیں، خواہشمند افراد محکمہ ایکسائز کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرکے بھی حصہ لے سکتے ہیں، نیلامی رجسٹریشن کے بعد 3 دن تک جاری رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 1164094
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش