0
Wednesday 2 Oct 2024 22:27

علامہ ناصر عباس جعفری کی این اے 37 سے متعلق ہنگامی پریس کانفرنس

متعلقہ فائیلیںمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ دنیا کے مہذب ممالک عوام کی رائے کے ذریعے حکومت کرتے ہیں، الیکشن کے ذریعے بحرانوں سے نکلا جاتا ہے، ہمارے ملک میں الیکشن ہوتا ہے تو الٹا بحران کھڑے ہو جاتے ہیں، ہار جانے والوں کو پاکستان میں دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں لایا گیا، الیکشن کمیشن اور عدالتی طریقوں سے سیٹیں چھینی جا رہی ہیں، ہارا ہوا لشکر آئینی ترامیم کرنا چاہتا ہے، موجودہ حکمران اور حزب اقتدار عوام کے منتخب کردہ نہیں بلکہ بوگس ہیں، پاکستان کے عوام انہیں قبول نہیں کرتے، لوگوں کو موجودہ نظام پر اعتماد نہیں رہا، یہ سب کا پاکستان ہے، مسلکی پاکستان نہیں، کرم ایجنسی میں زمینی مسائل کو مسلکی مسائل میں تبدیل کرکے فالٹ لائن بنائی گئی، کرم اسٹریٹیجک جگہ ہے، ریفرنڈم کروا لیں، لوگ کہیں گے کہ جنگ نہیں چاہتے، کرم ایجنسی میں انجینئر حمید حسین کو عوام نے جتوایا، لیکن اب انہیں ہروانے کی کوشش جاری ہے، ہم پاکستان کے تمام بیٹوں کے لئے محبت کے داعی ہیں، ہم نفرتوں کے مخالف ہیں، 3 تاریخ کو سپریم کورٹ میں کیس سنا جائے گا، جس پر عدم اطمینان ہے۔ مزید وڈیو میں دیکھ سکیں گے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1163954
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش