0
Friday 27 Sep 2024 01:20

ڈیڑھ ماہ ہو گیا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرنے دی جارہی، عمر ایوب

ڈیڑھ ماہ ہو گیا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرنے دی جارہی، عمر ایوب
اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی و راہنما تحریک انصاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ ڈیڑھ ماہ ہو گیا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرنے دی جارہی۔ اڈیالہ جیل کے باہر پارٹی راہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ 4 گھنٹے کھڑے رہے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، سیاسی جماعت ہیں، قومی،صوبائی اسمبلی میں آفس ہولڈر ہیں، آئین و قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے مقبول لیڈر کو اس کے ساتھیوں سے ملنے سے روک رہے ہیں ہم اس کو ریجیکٹ کرتے ہیں۔ اڈیالہ جیل میں جو بھی افسر بیٹھا ہے اس کو پیغام ہے ہوش کے ناخن لو، سپرنٹنڈنٹ جیل کا کردار گھناؤنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1162725
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش