0
Thursday 26 Sep 2024 17:51

جموں و کشمیر نیشنلسٹ پیپلز فرنٹ کے سربراہ منیر احمد خان کا خصوصی انٹرویو

متعلقہ فائیلیں
منیر احمد خان کا تعلق وادی کشمیر کے ضلع بارہمولہ سے ہے۔ آپ بھارتی جیل میں قید حریت لیڈر نعیم احمد خان کے بھائی ہیں۔ منیر احمد خان نے گزشتہ برس مین اسٹریم سیاسی جماعت بنام ’جموں و کشمیر نیشنلسٹ پیپلز فرنٹ‘ کی بنیاد رکھی۔ منیر احمد خان دس برسوں بعد کشمیر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں بحیثیت امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے منیر احمد خان سے ایک نسشت کے دوران کشمیر کی سیاسی صورتحال، دفعہ   کی 370 منسوخی اور اسمبلی انتخابات کو لیکر خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا، جس دوران انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سفارتکاروں کا کشمیر دورہ اگرچہ ایک خاص منصوبے کے تحت کرایا جارہا ہے پھر بھی یہ خوش آئند ہے لیکن انٹرنیشنل میڈیا کو کشمیر میں رپورٹنگ سے روکا جارہا ہے جو تشویشناک امر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی مودی حکومت کشمیر میں تقسیم کرو حکومت کرو کے منصوبے پر سرگرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام ایک مثالی لیڈرشپ سے ہمیشہ محروم رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری نوجوانوں کی قید سے رہائی اور دفعہ 370 کی بحالی ہمارے اہم مطالبات ہیں۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/islamtimesurofficial
خبر کا کوڈ : 1162571
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش