0
Thursday 26 Sep 2024 22:32

ایم ڈبلیو ایم کے شعبہ تنظیم سازی کے آنلائن اجلاس کا انعقاد، مختلف امور پر گفتگو

ایم ڈبلیو ایم کے شعبہ تنظیم سازی کے آنلائن اجلاس کا انعقاد، مختلف امور پر گفتگو
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی شعبہ تنظیم کا ایک اہم آن لائن اجلاس مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس میں ایم ڈبلیو ایم ریاست کشمیر کے صدر علامہ سید یاسر سبزواری، مرکزی تنظیم سازی کونسل کے رکن اور سابقہ صوبائی صدر خیبرپختونخوا علامہ سید وحید کاظمی، رکن مرکزی تنظیم سازی کونسل آصف رضا، صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی صوبہ سندھ محمود الحسن، صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی پنجاب مظہر جعفری، صوبائی جنرل سیکرٹری بلوچستان علامہ سہیل اکبر شیرازی اور مرکزی معاون شعبہ تنظیم سازی مولانا شمس الدین شریک ہوئے۔ اجلاس میں سندھ، بلوچستان، پنجاب اور ریاست کشمیر کے صوبائی ذمہ داران نے اپنے صوبوں میں شعبہ تنظیم سازی کی فعالیت کی رپورٹ پیش کی۔
 
اس موقع پر ضلعی شوریٰ اجلاس، ایک روزہ تنظیمی تربیتی ورکشاپ، مرکزی اور صوبائی کابینہ کے دورہ جات اور شعبہ تنظیم سازی کی فعالیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ کابینہ اجلاس اور شوریٰ اجلاس تنظیمی فعالیت میں اضافے کے ساتھ ساتھ مشاورت اور سالانہ پروگرام پر بروقت عمل درآمد کا باعث بنتے ہیں۔ شوریٰ عالی مرکزی کابینہ اور محترم چئیرمین کی تاکید کے پیش نظر صوبے اور اضلاع ہر سطح پر ایک روزہ تنظیمی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد یقینی بنائیں۔ محرم و صفر اور ایام عزاء کے اختتام پر شعبہ تنظیم سازی کی فعالیت بھرپور انداز سے شروع کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 1162686
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش