0
Thursday 26 Sep 2024 19:01

لاہور، فلسطین فاؤنڈیشن کی یکجہتی فلسطین خطاطی ورکشاپ

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: تصور شہزاد

دو روزہ خطاطی ورکشاپ عشق رسولﷺ و حمایت فلسطین لاہور میں شروع ہوگئی ہے۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام لاہور میں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگویج، آرٹ اینڈ کلچر گیلری میں دو روزہ خطاطی ورکشاپ بعنوان عشق رسولﷺ و حمایت فلسطین کا آغاز ہوگیا ہے۔ خطاطی ورکشاپ میں لاہور بھر سے مختلف اداروں کے طلباء و طالبات شریک ہیں، جبکہ سینیئر خطاط شفقت علی اعوان، بن قلندر، عرفان قریشی، واجد علی اور دیگر بھی شریک ہیں۔ دو روزہ خطاطی ورکشاپ میں شرکاء و خطاط اپنے مخصوص فن سے پیغمبر اکرم (ص) سے عشق و محبت سمیت فلسطینیوں کیساتھ محبت کا اظہار احادیث نبوی کی خطاطی کی صورت میں کریں گے۔ ورکشاپ کے اختتام پر خطاطی کے نمونوں کی نمائش بھی آویزاں کی جائے گی۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1162646
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش