QR CodeQR Code

ڈیڑھ ماہ ہو گیا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرنے دی جارہی، عمر ایوب

27 Sep 2024 01:20

اڈیالہ جیل کے باہر پارٹی راہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ 4 گھنٹے کھڑے رہے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، سیاسی جماعت ہیں، قومی،صوبائی اسمبلی میں آفس ہولڈر ہیں، آئین و قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی و راہنما تحریک انصاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ ڈیڑھ ماہ ہو گیا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرنے دی جارہی۔ اڈیالہ جیل کے باہر پارٹی راہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ 4 گھنٹے کھڑے رہے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، سیاسی جماعت ہیں، قومی،صوبائی اسمبلی میں آفس ہولڈر ہیں، آئین و قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے مقبول لیڈر کو اس کے ساتھیوں سے ملنے سے روک رہے ہیں ہم اس کو ریجیکٹ کرتے ہیں۔ اڈیالہ جیل میں جو بھی افسر بیٹھا ہے اس کو پیغام ہے ہوش کے ناخن لو، سپرنٹنڈنٹ جیل کا کردار گھناؤنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1162725

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1162725/ڈیڑھ-ماہ-ہو-گیا-بانی-پی-ٹی-آئی-سے-ملاقات-نہیں-کرنے-دی-جارہی-عمر-ایوب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com