0
Thursday 26 Sep 2024 22:52

آذربائیجان کیساتھ جے ایف-17 بلاک تھری لڑاکا طیاروں کی فروخت کے معاہدے پر دستخط

آذربائیجان کیساتھ جے ایف-17 بلاک تھری لڑاکا طیاروں کی فروخت کے معاہدے پر دستخط
اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان جے ایف-17 بلاک تھری لڑاکا طیاروں کی فروخت کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آذربائیجان کی فضائی طاقت بڑھانے کیلئے جے ایف-17 بلاک تھری لڑاکا طیاروں کی فروخت کا معاہدے ہوا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران ان کو جے ایف۔17 لڑاکا طیارے کی جنگی صلاحیتوں سے متعلق بریفنگ دی گئی تھی۔ آذربائیجان کی درخواست پر پاکستان نے پی اے ایف کا دستہ باکو میں ADEX-2024 میں شرکت کیلئے تعینات کیا ہے، جس میں فضائی صلاحیت اور پاکستان کے فخر جے ایف۔17 تھنڈر بلاک تھری کے ڈسپلے کا مظاہرہ کیا گیا۔ جے ایف۔17 کی پی اے ایف ملٹی رول ٹینکر ٹرانسپورٹ طیارے سے ایئر ٹو ایئر فیولنگ کی گئی، جس نے طویل فاصلے تک پہنچنے کی صلاحیت اور پی اے ایف کے لڑاکا طیارے کی پہنچ کامظاہرہ کیا۔ 

صدر آذربائیجان نے جے ایف۔17 کے ڈسپلے اور جے ایف۔17 تھنڈر کے فضائی مظاہرہ کا مشاہدہ کیا، جس میں پی اےایف پائلٹس کی پیشہ ورانہ صلاحیت کے ساتھ لڑاکا طیارے کی چابکدستی کا مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر صدر آذربائیجان نے کہا کہ پاکستان کی مدد دونوں ممالک کے درمیان موجودہ فوجی تعاون، دفاعی اشتراک کو فروغ اور برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرے گی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جے ایف-17 تھنڈر بلاک-تھری ایک 4.5 جنریشن ملٹی رول لڑاکا طیارہ ہے، جو AESA ریڈار اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے BVR میزائل سے لیس ہے۔ جے ایف-17 تھنڈر بلاک- تھری وسیع پیمانے پر جنگی مشن انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، یہ طیارہ آذربائیجان کی قومی سلامتی کے نظام کو مضبوط بنانے کےلیے جدید فضائی طاقت فراہم کرتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1162692
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش