0
Thursday 26 Sep 2024 21:58

عالمی برادری فوری طور پر اسرائیل پر پابندیاں عائد کرے، محمود عباس

عالمی برادری فوری طور پر اسرائیل پر پابندیاں عائد کرے، محمود عباس
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس موقع پر فلسطینی اتھارٹی کے صدر "محمود عباس" نے کہا کہ عالمی برادری اسرائیل کے خلاف پابندیاں عائد کرے۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی رژیم نے غزہ میں 100 سے زائد خاندانوں کا نام و نشان مٹا دیا جب کہ 2 ملین فلسطینیوں کو بے گھر کر دیا۔ محمود عباس نے کہا کہ ہم غزہ کی پٹی میں فوری جنگ بندی، بچوں اور خواتین سمیت فلسطینیوں کی نسل کشی کے خاتمے کے ساتھ ساتھ صیہونی رژیم کو اسلحے کی ترسیل کی بندش کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی فوج غزہ کی پٹی سے مکمل طور پر باہر نکلے۔ ہم اس پٹی میں کسی علاقائی رکاوٹ کو قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل اقوام متحدہ کی رکنیت کے لائق نہیں۔ کیونکہ یہ رژیم اقوام متحدہ کی رکنیت کے لئے بنائے گئے قوانین کی پاسداری نہیں کرتی۔

فلسطینی اتھارٹی کے صدر نے کہا کہ سمجھ نہیں آ رہی کہ کیسے امریکہ ہماری عوام کے خلاف کھڑا ہو گیا ہے اور ہمیں ہمارے حق خود ارادیت سے محروم کرنے کے در پے ہے۔ ہماری بارہا درخواستوں کے باوجود دنیا، صیہونی رژیم کو جنگی جرائم سے روکنے پر مجبور نہیں کر سکی۔ عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ فوری طور پر اسرائیل پر پابندیاں عائد کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل غزہ میں پیدا ہونے والی صورت حال کو نسل کشی کے لئے استعمال کر رہا ہے۔ نیز بین الاقوامی برادری کے اعتراف کے مطابق ابھی تک جنگی جرائم انجام دے رہا ہے۔ آخر میں محمود عباس نے کہا کہ مسجد اقصیٰ اور اس کے نواحی علاقے صرف مسلمانوں سے تعلق رکھتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1162682
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش