0
Tuesday 24 Sep 2024 14:49

سوات، ساتویں جماعت کے طالبعلم کو بوری میں بند کرکے اغواء کرنے کی کوشش

سوات، ساتویں جماعت کے طالبعلم کو بوری میں بند کرکے اغواء کرنے کی کوشش
اسلام ٹائمز۔ ساتویں جماعت کے طالبعلم کو بوری میں بند کرکے اغواء کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی۔ پولیس کے مطابق خوازہ خیلہ سوات کے علاقے شالپین میں ساتویں جماعت کے طالب علم عثمان کو اغوا کرنے کی کوشش کی گئی۔ طالب علم اسکول جا رہا تھا کہ 2 افراد نے تشدد کرکے بوری میں بند کردیا۔ ملزمان نے بچے کو تشدد کا نشانہ بنایا، جس سے طالبعلم عثمان زخمی ہوگیا۔ بچے کی چیخ و پکار سن کر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی، جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر بچے کو بوری سے نکال کر اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے اغواء کار 2 ملزمان نجیب اللہ اور اختر کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1162070
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش