QR CodeQR Code

سوات، ساتویں جماعت کے طالبعلم کو بوری میں بند کرکے اغواء کرنے کی کوشش

24 Sep 2024 14:49

پولیس کے مطابق خوازہ خیلہ سوات کے علاقے شالپین میں ساتویں جماعت کے طالب علم عثمان کو اغوا کرنے کی کوشش کی گئی۔ طالب علم اسکول جا رہا تھا کہ 2 افراد نے تشدد کرکے بوری میں بند کردیا۔


اسلام ٹائمز۔ ساتویں جماعت کے طالبعلم کو بوری میں بند کرکے اغواء کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی۔ پولیس کے مطابق خوازہ خیلہ سوات کے علاقے شالپین میں ساتویں جماعت کے طالب علم عثمان کو اغوا کرنے کی کوشش کی گئی۔ طالب علم اسکول جا رہا تھا کہ 2 افراد نے تشدد کرکے بوری میں بند کردیا۔ ملزمان نے بچے کو تشدد کا نشانہ بنایا، جس سے طالبعلم عثمان زخمی ہوگیا۔ بچے کی چیخ و پکار سن کر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی، جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر بچے کو بوری سے نکال کر اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے اغواء کار 2 ملزمان نجیب اللہ اور اختر کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1162070

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1162070/سوات-ساتویں-جماعت-کے-طالبعلم-کو-بوری-میں-بند-کرکے-اغواء-کرنے-کی-کوشش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com