0
Tuesday 24 Sep 2024 13:59

لبنان میں مواصلاتی آلات کے ذریعے شہریوں پر حملوں کی مخالفت کرتے ہیں، چین

لبنان میں مواصلاتی آلات کے ذریعے شہریوں پر حملوں کی مخالفت کرتے ہیں، چین
اسلام ٹائمز۔ چینی حکام نے لبنان پر اسرائیل کے حملوں کی مذمت کر دی۔ چین کے وزیرِ خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ  چین لبنان کی خود مختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے بھرپور حمایت کرتا ہے۔ وانگ یی نے کہا ہے کہ لبنان میں مواصلاتی آلات کے دھماکوں اور شہریوں پر حملوں کی مخالفت کرتے ہیں۔ چینی وزارتِ خارجہ کے مطابق، وانگ یی اور لبنان کے وزیرِ خارجہ عبداللّٰہ بو حبیب کی نیویارک میں ملاقات ہوئی جس میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ واضح رہے کہ اسرائیل کی غزہ کے بعد لبنان پر وحشیانہ بمباری سے 35 بچوں اور 58 خواتین سمیت 492 افراد شہید اور 1700 سے زائد زخمی ہو گئے۔
خبر کا کوڈ : 1162057
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش