0
Monday 23 Sep 2024 21:27

سپاہ نیوی جدید ترین وسائل سے لیس ہے

سپاہ نیوی جدید ترین وسائل سے لیس ہے
اسلام ٹائمز۔ سپاہ نیوی کے زون 2 کے کمانڈر نے بتایا ہے کہ خلیج فارس میں اسلامی جمہوریہ ایران کی آبی سرحدوں کی حفاظت کے لئے سپاہ نیوی جدید ترین فوجی اور دفاعی وسائل سے لیس ہوگئی ہے۔ سپاہ نیوی کے زون 2 کے کمانڈر ریئر ایڈمیرل حیدر ہنریان مجرد نے پیر کو بوشہر میں دفاع مقدس کی نمائش کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی دفاعی توانائی ایسی ہے کہ کوئی بھی جارح ملک اس کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔ انھوں نے کہا کہ سپاہ نیوی پوری طاقت سے خلیج فارس کے دفاع کے لئے آمادہ ہے۔ ریئرایڈمیرل ہنریان مجرد نے کہا کہ دفاع مقدس کے دور کے تجربات اور دفاعی صنعت میں پیشرفت سے اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی طاقت میں روز افزوں اضافہ ہوا ہے۔

 انھوں نے کہا کہ آج ایران اسلامی کی سلامتی 8 سالہ دفاع مقدس کے شہیدوں کے پاکیزہ خون کی مرہون منت ہے۔ سپاہ نیوی کے زون 2 کے کمانڈر نے کہا کہ ایران کے ڈیٹرینس پاور میں اضافہ ہوا ہے۔ انھوں نے ایران اسلامی کی عزت، قوت اور توانائی کو 8 سالہ دفاع مقدس کے دور میں سپاہیان اسلام کی دلاوری اور فداکاریوں کی مرہون منت قرار دیا اور کہا کہ ایران اسلامی کی توانائیوں میں روز افزوں اضافہ ہورہا ہے۔ ریئر ایڈمیرل ہنریان مجرد نے کہا کہ خلیج فارس میں پائیدار امن و سلامتی ہے اور اس ریجن میں ہر قسم کی بے ضابطگی اور بدامنی کی کوشش کا محکم جواب دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 1161919
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش