اسلام ٹائمز۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق سوئی کمپنیوں کیلئے ری گیسفائیڈ لیکوئڈ نیچرل گیس (آر ایل این جی) کی قیمتوں کا تعین کر دیا ہے۔ قیمتوں کا اطلاق یکم جون 2023ء سے ہوگا۔ ترجمان اوگرا عمران غزنوی کے مطابق اوگرا نے مئی 2023ء کی قیمتوں کے مقابلے میں جون 2023ء کے مہینے میں ایس این جی پی ایل نے ٹرانسمیشن میں 5.07 فیصد اور ڈسٹری بیوشن میں 5.09 فیصد، ایس ایس جی سی ایل نے ٹرانسمیشن میں 5.22 فیصد اور ڈسٹری بیوشن میں 5.23 فیصد کمی کی ہے۔ ایس این جی پی ایل ٹرانسمیشن کی رقم کے لحاظ سے مجموعی طور پر 0.6307 سینٹ اور ڈسٹری بیوشن 0.6816 سینٹ، ایس ایس جی سی ٹرانسمیشن کیلئے 0.6269 سینٹ اور ڈسٹری بیوشن کیلئے 0.714 سینٹ کی کمی واقع ہوئی ہے۔