اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن (شعبہ خواتین) اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے کراچی پریس کلب پر عالمی یوم القدس کی آمد پر مظلومین فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا۔ مظاہرے میں شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ اسد اقبال زیدی نے خصوصی شرکت و خطاب کیا جبکہ صوبائی مسؤل برائے تبلیغات علامہ عابد رضا عرفانی، صوبائی مشیر مولانا غلام سرور شریعتی، کراچی ڈویژن کے صدر علامہ کامران حیدر عابدی، مولانا محمد حسین الحسینی، جے ایس او کے رہنماء برادر وجاہت پیہلوانی سمیت دیگر نے شرکت و مظاہرین سے خطاب کیا۔