0
Friday 20 Sep 2024 22:42

حکومت سندھ کا ملازمین کو پینشن سے محروم رکھنے کیلئے سول سروس ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ

حکومت سندھ کا ملازمین کو پینشن سے محروم رکھنے کیلئے سول سروس ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے صوبے کے سرکاری ملازمین کو پینشن کے حق سے محروم رکھنے کے لیے سول سروس ایکٹ 1973ء میں ترمیم صوبائی اسمبلی میں لانے کا فیصلہ کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق حکومت سندھ کے ترمیمی مسودہ کے مطابق ترمیم منظور ہونے کے بعد یکم جولائی 2024ء کے بعد بھرتی سرکاری ملازمین ماہانہ پینشن کے حقدار نہیں ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق سندھ امپلائی بینیفٹ اسکیم میں سرکاری ملازم اور حکومت ماہانہ اپنے حصے کی رقم ڈالےگی، ملازم کو ریٹائرمنٹ کے وقت گولڈن چیک گریجوئٹی اور پینشن کی مد میں دیا جائے گا۔ حکومت سندھ کے مطابق صوبائی بجٹ کا ایک بڑا حصہ پینشن پر ختم ہوجاتا تھا، اسی لیے یہ اصلاحات ضروری ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1161308
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش