0
Saturday 2 Apr 2022 00:36

حیدرآباد میں استقبال رمضان المبارک و مبلغین کانفرنس

اسلام ٹائمز۔ حوزہ علمیہ حضرت امام العصرؑ فاؤنڈیشن حیدرآباد کے زیرِ اہتمام " استقبال رمضان المبارک و مبلغین کانفرنس" کا انعقاد کیا گیا، جس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی، مرکزی نائب صدر سید حسنین مہدی، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد علی جروار، صوبائی رہنما مولانا عابد رضا عرفانی، صوبائی نائب صدر اسد رضا نعیمی نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ سیمینار کی میزبانی کا شرف مولانا کرم علی حیدری المشھدی نے حاصل کیا۔ اس موقع پر علماء کرام، تنظیمی افراد کارکنان و مومنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ بعدازاں علامہ شبیر میثمی نے وفد کے ہمراہ قدم گاہ مولا علی علیہ السلام حیدرآباد پر حاضری دی اور وطن عزیز پاکستان کی سلامتی اور داخلی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے دعائے خیر کی۔
خبر کا کوڈ : 986854
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش