0
Wednesday 16 Feb 2022 20:09

جامعہ کراچی میں جشن مولود کعبہ (ع)

اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن جامعہ کراچی یونٹ کی جانب سے جشن ولادت باسعادت شیر خدا مولا علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے موقع پر باغ زہرا (س) آئی ایس او اسٹینڈ پر جشن بعنوان جشن مولود کعبہ کا انعقاد کیا گیا، جشن میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا مختار امامی، آئی ایس او کے مرکزی جنرل سیکرٹری محمد شہریار، ڈویژن صدر آئی ایس او کراچی دیباج عابدی اور نے دیگر شرکاء محفل سے خطاب کیا، جشن میں شہر بھر کے معروف منقبت خواں و نعت خواں حضرات نے بارگاہ امامت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ جشن میں اساتذہ، طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 979314
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش