شہید کمانڈرز کی پہلی برسی کے موقع پر یمن میں ملین مارچ
شہید کمانڈرز کی پہلی برسی کے موقع پر یمن میں ملین مارچ
شہید کمانڈرز کی پہلی برسی کے موقع پر یمن میں ملین مارچ
شہید کمانڈرز کی پہلی برسی کے موقع پر یمن میں ملین مارچ
اسلام ٹائمز۔ گذشتہ سال کی ابتداء میں عراقی سرزمین پر ہونے والی ٹارگٹ کلنگ کی ایک امریکی دہشتگردانہ کارروائی میں شہادت پانے والے ایرانی سپاہ قدس کے سابق کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی، ان کے میزبان عراقی حشد الشعبی کے سابق ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المہندس اور رفقاء کی پہلی برسی کی مناسبت سے یمن میں عظیم الشان عوامی ملین مارچ منعقد کیا گیا۔ عرب نیوز چینل المسیرہ کے مطابق یمنی شہر صعدہ میں "خون شہداء کے ساتھ وفاداری" کے عنوان سے منعقد ہونے والے اس ملین مارچ میں لاکھوں یمنی شہریوں نے شرکت کی جبکہ انہوں نے یمنی، ایرانی و عراقی شہداء کی تصاویر کے ساتھ ساتھ مختلف پلے کارڈ اور بینر بھی اٹھا رکھے تھے جن پر امریکی مذمت اور اسلامی مزاحمتی محاذ کی حمایت میں متعدد نعرے درج تھے۔
اس موقع احتجاجی مظاہرین کی "صعدہ تا بغداد.. خودمختاری کے حصول کے لئے واحد راہ جاری ہے"، "شہداء کے پاک و صالح خون کے ہمراہ.. ہم نے یہ رَستہ طے کیا ہے"، "اے شہید! اے شہید!.. تمہارے رستے پر چلتے رہیں گے" اور "شہید سلیمانی کے خون کی قسم.. مجرموں سے انتقام لیں گے" جیسے نعرے لگائے گئے۔ اس ملین مارچ کے اختتام پر یمنی و عالمی اسلامی مزاحمتی محاذ کے شہداء کی یاد میں منعقد کی جانے والی سالانہ ریلی کی مناسبت سے ایک مشترکہ اعلامیہ بھی پڑھ کر سنایا گیا جبکہ حاضرین کی جانب سے اس بیانیے کے ہر ایک بند کی بھرپور انقلابی نعروں کے ذریعے تائید کی گئی۔ اس بیان میں شہداء کے نورانی رستے پر چلتے رہنے اور یمنی سپریم لیڈر سید عبدالملک بدر الدین الحوثی کے پرچم تلے قرآنی ذمہ داریوں کی بھرپور ادائیگی پر زور دیا گیا۔ اس بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ امریکہ، اسرائیل اور ان کے اتحادی یمنی قوم سمیت امتِ مسلمہ کے قسم خوردہ دشمن ہیں جبکہ راہِ حق کے شہداء نے حق و حقیقت اور دین کی پاسداری کی خاطر اپنی جانیں فدا کی ہیں اور ہم شہداء کے رستے کو ہمیشہ ہمیشہ زندہ رکھیں گے۔