اسلام ٹائمز۔ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام ملک بھر کی طرح لاہور میں ڈیوس روڈ پر لاہور پریس کلب کے سامنے مسلسل ساتویں روز بھی دھرنا جاری ہے۔ سات روز سے مسلسل جاری دھرنے میں اتحاد امت کے داعی معروف عالم دین علامہ سید محمد ابصار علی نقوی کی خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں علامہ ابصار علی کا کہنا تھا کہ کوہاٹ میں جاری امن جرگہ کو کچھ تکفیری ٹولے خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، پاکستان بھر سے محب وطن پاکستانیوں کا اس وقت صرف ایک مطالبہ ہے کہ پارہ چنار کی عوام کو انصاف فراہم کیا جائے۔