0
Tuesday 16 Jul 2024 18:47

کراچی، نماز دوران مرکزی جلوس 9 محرم

اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام مرکزی جلوس 9 محرم الحرام کے دوران میں عزاداران سیدالشہداءؑ کیلئے باجماعت نماز ظہرین کا اہتمام ایم اے جناح روڈ پر مسجد و امام بارگاہ علی رضاؑ کے سامنے کیا گیا، جس میں عزاداران امام مظلومؑ نے مولانا صادق جعفری کی اقتداد میں باجماعت نماز ظہرین ادا کی۔ نماز ظہرین کے دوران عزاداران امام مظلومؑ نے فلسطین کے حق میں امریکا و اسرائیل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے نعرے بھی لگائے۔ نمازیوں نے فلسطینی پرچم، حماس و جہاد اسلامی کے قائدین، شہید قدس جنرل قاسم سلیمانیؒ کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں۔ نمازیوں کی سہولت کیلئے عارضی وضو خانے کا قیام بھی عمل میں لایا گیا۔ اس موقع پر نمازی عزاداران امام مظلومؑ سے رہنما آئی ایس او نے خطاب بھی کیا۔ بعد از نماز شرکاء جلوس نے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں امریکا و اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور امریکا و اسرائیل کے پرچم نذر آتش کئے۔
خبر کا کوڈ : 1148003
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش