اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں بیوروکریسی میں 3 آفیسرز کے تبادلے کر دیئے گئے ہیں، کمال خان کو کمشنر بلتستان ریجن تعینات کر دیا گیا۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق سیکریٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ظفر وقار تاج کو محکمہ سوشل ویلفیئر کا اضافی چارج دیدیا گیا۔ سیکرٹری سوشل ویلفیئر سردار اسد ہارون کو کمشنر گلگت ڈویژن اور کمشنر گلگت ڈویژن کمال خان کو کمشنر بلتستان ڈویژن تعینات کر دیا گیا۔ کمشنر بلتستان ڈویژن نجیب عالم چھ ماہ کی ٹریننگ پر گئے ہوئے ہیں۔