اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے لبنان میں جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے اپنی خصوصی رپورٹ میں عرب چینل المیادین کا کہنا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم نے لبنان کے جنوبی علاقوں کو گذشتہ شب ایک مرتبہ پھر بمباری کا نشانہ بنایا ہے۔ المیادین کے مطابق غاصب اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے علاقے حولا میں 2 بم دھماکے بھی کئے ہیں۔ اس حوالے سے لبنانی چینل المنار کا بھی کہنا ہے کہ غاصب اسرائیلی رژیم نے گذشتہ شام حولا کے ساتھ ساتھ جنوبی لبنان کے دوسرے علاقے وادی السلوقی پر بھی کئی ایک ہوائی حملے کئے ہیں۔