اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بادل چھائے ہوئے ہیں اور کچھ علاقوں میں بارش ہوئی جبکہ پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے جب کہ دیر، چترال، شانگلہ، سوات، تور غر، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور میں ہلکی بارش ریکارڈ ہوئی تھی۔ اس کے علاوہ سب سے زیادہ چترال میں 8 ملی میٹر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز کالام میں 6 ملی میٹر، مالم جبہ 4 ملی میٹر، دیر، بنوں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اُدھر کالام میں درجہ حرارت منفی 2، مالم جبہ منفی 5، پاراچنار منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔