اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے زیراہتمام جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور میں ’’تکریم شہدائے مقاومت‘‘ کے عنوان سے خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جس کی صدارت سربراہ تحریک بیداری امت مصطفی علامہ سید جواد نقوی کریں گے۔ کانفرنس میں علمائے کرام، زعمائے ملت اور مختلف جماعتوں کے قائدین اظہار خیال کریں گے۔ تکریم شہدائے مقاومت کانفرنس 26 جنوری بروز اتوار کو ہوگی۔ کانفرنس میں مقررین شہدائے مقاومت شہید قاسم سلیمانی، سید حسن نصراللہ، یحییٰ سنوار، اسماعیل ہانیہ سمیت دیگر شہدائے مقاومت کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔