اسلام ٹائمز۔ غزہ میں جنگ بندی کے بعد رفع سے 137 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں صیہونی دہشتگرد فوج نے شہید کر دیا تھا۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی میں شہری دفاع نے پیر کی شام اعلان کیا کہ جنگ بندی شروع ہونے کے بعد سے غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے رفح سے جن شہداء کی باقیات برآمد ہوئی ہیں ان کی تعداد 137 ہو گئی ہے۔ دوسری جانب رفح شہر میں قابض اسرائیلی کی فائرنگ سے پیر کو دو فلسطینی شہید ہو گئے۔ آج صبح سول ڈیفنس نے رفح شہر کے مختلف علاقوں سے 39 شہداء کی لاشیں برآمد کرنے کا اعلان کیا اور بعد ازاں اسی شہر سے 58 دیگر شہداء کی بازیابی کا اعلان کیا۔ فلسطینی وزارت صحت نے اپنی روزانہ کی رپورٹ میں مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ 7 اکتوبر 2023ء سے اب تک 47,035 شہداء کے علاوہ 111,091 زخمی ہوئے ہیں جن میں مختلف درجے کے زخم آئے ہیں۔ وزارت صحت نے وضاحت کی کہ ایمبولینس اور سول ڈیفنس کا عملہ متعدد متاثرین کو ملبے تلے دبے ہونے کے بعد نکالنےکی کوشش کر رہا ہے۔