0
Tuesday 21 Jan 2025 11:14

قیدیوں کے تبادلے کا دوسرا مرحلہ ہفتے کے روز انجام پائیگا، حماس

قیدیوں کے تبادلے کا دوسرا مرحلہ ہفتے کے روز انجام پائیگا، حماس
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا دوسرا مرحلہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے مطابق انجام پائے گا۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں حماس نے تاکید کی کہ ہم تصدیق کرتے ہیں کہ قیدیوں کے تبادلے کا دوسرا مرحلہ جنگ بندی معاہدے میں طے شدہ تاریخ یعنی 25 جنوری، ہفتے کے روز ہی انجام پائے گا۔ ادھر عرب چینل المیادین نے بھی فلسطین میں مزاہمتی محاذ کے ساتھ وابستہ اپنے ذرائع سے نقل کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ قیدیوں کے تبادلے کے اگلے مرحلے میں 4 خاتون اسرائیلی قیدیوں کے بدلے 120 فلسطینی شہریوں کو آزاد کیا جائے گا۔ المیادین کا کہنا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کے بعد غزہ کی پٹی میں امدادی کام کا اغاز ہو چکا ہے اور ملبہ اٹھانے، ملبے تلے دبی لاشوں کو باہر نکالنے اور گلی کوچوں و شاہراہوں کو دوبارہ کھولنے کے لئے غزہ کی پٹی میں جلد ہی بھاری مشینری بھی داخل ہو جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق جنگ بندی کے پہلے روز امدادی سامان کے حامل 500 ٹرک غزہ کی پٹی میں داخل ہوئے تھے جبکہ دوسرے روز ان کی تعداد 600 سے تجاوز کر گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1185576
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش