0
Saturday 13 Jul 2024 15:51

مرکزی مجلس نشتر پارک کے باہر جبری گمشدہ عزاداروں کے اہلخانہ سراپا احتجاج

اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں مرکزی مجلس عزا نشتر پارک کے باہر جبری گمشدہ شیعہ عزاداروں کے اہلخانہ نے اپنے پیاروں کی عدم بازیابی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجی مظاہرے میں بڑی تعداد میں مرد و خواتین، لاپتہ شیعہ عزاداروں کے معصوم بچے بھی شریک تھے۔ اس موقع پر جبری گمشدہ شیعہ عزاداروں کے اہلخانہ نے کہا کہ محب وطن شیعہ عزادار پانچ پانچ، دس دس سالوں سے جبری گمشدگی کا شکار ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمارے پیاروں کو بازیاب کیا جائے، ظاہر کیا جائے، انہیں ہمارے حوالے کیا جائے، اگر انکا کوئی جرم ہے تو پاکستانی عدالتوں میں پیش کرکے کیس چلایا جائے، انہیں سالوں سے جبری گمشدہ رکھنا آئینی و قانونی طور پر جرم ہے، ماورائے عدالت کوئی قانون نہیں چلے گا، ادارے خود سے فیصلہ کرنے، انہیں سزا دینے کے اہل نہیں، یہ کام عدالتوں کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور ریاستی ادارے پر واضح کرتے ہیں کہ ہم اپنے ایک بھی لاپتا عزادار کو نہیں بھولیں گے، جب تک ایک بھی عزادار مسننگ ہے، ہم پیچھا جاری رکھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1147516
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش