اسلام ٹائمز۔ اجتماعی شادیاں کمیٹی کی جانب سے عید مباہلہ کے بابرکت موقع پر اجتماعی شادیوں کے ذریعے 19 جوڑوں کو رشتہ ازدواج سے منسلک کر دیا گیا۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بیسویں اجتماعی شادیوں کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ترقی فاؤنڈیشن کے چیف ایکزیکٹیو امجد رشید تھے، جبکہ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے جید علمائے کرام علامہ ڈاکٹر سید احمد کاظمی تقریب کے صدر اور علامہ علی حسنین حسینی بطور مہمان خاص شریک ہوئیں۔ تقریب میں دلہا اور دلہن کے رشتہ داروں، علمائے کرام اور قبائلی و سیاسی عمائدین سمیت دیگر مہمانانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی امجد رشید، صدر محفل علامہ سید احمد کاظمی اور اجتماعی شادیاں کمیٹی کے سربراہ علامہ سید ہاشم موسوی نے خطاب کیا۔ آخر میں شرکاء نے نئے جوڑوں کو شادی کی مبارکباد دیں۔