اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ ریاست میں ایک قانون لاگو ہے جو امیر اور غریب دونوں کے لیے برابر ہے، ہوائی اعلانات کا قائل نہیں ہوں جہاں جو ضرورت ہے اسے عوام کا حق سمجھتے ہوئے دینے کی کوشش کرتا ہوں، دھڑے چھتر پل کا کام جلد شروع کریں گے، بوائز ڈگری کالج ریڑھ کا نوٹیفکیشن ساتھ لے کر آیا ہوں۔