اسلام ٹائمز۔ عراق میں امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کے روضہ مبارک پر ہزاروں کی تعداد میں عزاداروں نے حاضری دی۔ امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے دنیا بھر کی طرح کاظمین میں ماتمی دستوں، زائرین عزاداروں نے امام علیہ السلام کی بارگاہ میں حاضری دی۔ عزاداروں نے امام موسی کاظم علیہ السلام کی شہادت اور اسیری کے مصائب پڑھے، گریہ کیا، ماتمداری ہوئی اور امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کیساتھ تجدید عہد کیا گیا۔