0
Sunday 25 Aug 2024 14:33

مولانا یاسین حسین قمی کا اربعین امام حسین (ع) کی مناسبت پر خصوصی انٹرویو

متعلقہ فائیلیںمولانا یاسین حسین کا تعلق مقبوضہ کشمیر ضلع بارہمولہ سے ہے، ابتدائی تعلیم مقبوضہ کشمیر کے جامعہ علمیہ امام رضا (ع) میں حاصل کی، پھر اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کیلئے اسلامی جمہوری ایران کا رخ کیا۔ مولانا یاسین حسین جامعہ علمیہ امام رضا (ع) کے مسئول اور مجمع اسلامی کشمیر کے بانی ممبر بھی ہیں۔ جامعہ علمیہ امام رضا (ع) کی زیر نظارت جامع مسجد میں امام جمعہ کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز نے مولانا یاسین حسین سے اربعین امام حسین (ع) اور شہداء کربلا کی مناسبت پر ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا، جس دوران انہوں نے کہا کہ اربعین امام حسین (ع) کے نتیجہ میں انسانی اقدار کا احیاء یقینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج اس مناسبت پر تمام رنگ و نسل، ملت و مذہب کے لوگ امام حسین (ع) کے پرچم کے سایے میں جمع ہورہے ہیں۔ مولانا یاسین حسین قمی نے مزید کہا کہ اربعین کا اہم ترین تقاضا فلسطینیوں کی حمایت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
خبر کا کوڈ : 1155902
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش