QR CodeQR Code

مولانا یاسین حسین قمی کا اربعین امام حسین (ع) کی مناسبت پر خصوصی انٹرویو

25 Aug 2024 14:33

اسلام ٹائمز کیساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں جامعہ علمیہ امام رضا (ع) جموں و کشمیر کے مسئول و مجمع اسلامی کشمیر کے بانی ممبر کا کہنا تھا کہ اربعین امام حسین (ع) کے نتیجہ میں انسانی اقدار کا احیاء یقینی ہے، آج اس مناسبت پر تمام رنگ و نسل، ملت و مذہب کے لوگ امام حسین (ع) کے پرچم کے سایے میں جمع ہورہے ہیں۔


مولانا یاسین حسین کا تعلق مقبوضہ کشمیر ضلع بارہمولہ سے ہے، ابتدائی تعلیم مقبوضہ کشمیر کے جامعہ علمیہ امام رضا (ع) میں حاصل کی، پھر اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کیلئے اسلامی جمہوری ایران کا رخ کیا۔ مولانا یاسین حسین جامعہ علمیہ امام رضا (ع) کے مسئول اور مجمع اسلامی کشمیر کے بانی ممبر بھی ہیں۔ جامعہ علمیہ امام رضا (ع) کی زیر نظارت جامع مسجد میں امام جمعہ کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز نے مولانا یاسین حسین سے اربعین امام حسین (ع) اور شہداء کربلا کی مناسبت پر ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا، جس دوران انہوں نے کہا کہ اربعین امام حسین (ع) کے نتیجہ میں انسانی اقدار کا احیاء یقینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج اس مناسبت پر تمام رنگ و نسل، ملت و مذہب کے لوگ امام حسین (ع) کے پرچم کے سایے میں جمع ہورہے ہیں۔ مولانا یاسین حسین قمی نے مزید کہا کہ اربعین کا اہم ترین تقاضا فلسطینیوں کی حمایت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)


خبر کا کوڈ: 1155902

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1155902/مولانا-یاسین-حسین-قمی-کا-اربعین-امام-ع-کی-مناسبت-پر-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com