0
Monday 19 Aug 2024 14:56

وادی کشمیر کی موجودہ صورتحال پر فاررق رینزو شاہ کا خصوصی انٹرویو

متعلقہ فائیلیںفاروق رینزو شاہ کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے شہر سرینگر سے ہے۔ فاروق رینزو شاہ کشمیر میں اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ وہ کشمیر میں صوفیاء کرام کے مشن کو آگے بڑھانے اور اس مشن کو گھر گھر پہنچانے میں مصروف ہیں۔ وہ نہ صرف مسلمانوں کے درمیان باہمی اتحاد بلکہ دیگر مذاہب کیساتھ بھی انسانی بنیادوں پر تعلقات استوار کرنے کے حق میں ہیں۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے کشمیر سوسائٹی کے چیئرمین اور تحریک دعوت تصوف انٹرنیشنل کے سربراہ فاروق رینزو شاہ سے کشمیر کی موجودہ تشویشناک صورتحال اور سیاسی رشہ کشی پر گفتگو کی، جس دوران انہوں نے کہا کہ مسلم اوقاف کے حوالے سے بھارتی حکومت کے ارادے و منصوبے خطرناک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بار بار ایسے ایکٹ لاکر مسلم وقف بورڈ کو کمزور کرنے کی کوششیں ہورہی ہیں۔ فاروق رینزو شاہ نے کہا کہ کشمیر اتحاد اسلامی کا مرکز و محور رہا ہے اور کشمیری عوام نے کبھی بھی انتشاری عناصر کو اپنی سرزمین پر جگہ نہیں دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اولیاء کرام کی تعلیمات ہمیں مساوات، ہمدلی اور اتحاد کی جانب راغب کرتی ہیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1154777
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش