ہر حسینی کو وقت کے یزید کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیئے
محرم الحرام کے حوالے سے مولانا مقبول حسین قمی کا خصوصی انٹرویو
ایک حقیقی عزادار فلسطین سے ہرگز لاتعلق نہیں رہ سکتا
متعلقہ فائیلیںمولانا مقبول حسین قمی کا تعلق وادی کشمیر کے شہر خاص سرینگر سے ہے۔ اپنی ابتدائی تعلیم کے بعد حوزہ علمیہ قم کا رخ کیا اور وہاں طویل عرصے تک کسب فیض کرتے رہے۔ قم المقدس سے واپسی کے بعد انہوں نے جموں و کشمیر میں اپنی تبلیغی ذمہ داریاں جاری رکھیں۔ سالہا سال سے بمنہ سرینگر میں ہادی ماڈل اسکول کی سربراہی کر رہے ہیں اور جموں و کشمیر اہل بیت فاونڈیشن کے بانی ممبر بھی ہیں۔ اسلام ٹائمز نے مولانا مقبول حسین قمی سے ایک خصوصی نشست کے دوران محرم الحرام اور مظلومین جہاں کے حوالے سے ایک انٹرویو کا اہتمام کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ امام حسین (ع) نے اپنے خطابات کے ذریعے خود ہی اپنے قیام کا مقصد واضح کیا ہے کہ جسکے تحت آج بھی امر بالمعروف و نہی عن المنکر کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دور حاضر کا تقاضا بھی یہی ہے کہ سیرت النبی (ص) کو معاشرے میں عام کیا جائے، عزاداری سے دین اور سنت کا احیاء ہونا چاہیئے۔ مولانا مقبول حسین قمی نے کہا کہ امام حسین (ع) کے قیام کا اہم ترین مقصد ظالم کے خلاف قیام اور مظلومین کی حمایت ہے، ہر حسینی کو وقت کے یزید کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ مبلغین اور اہل منبر پر واجب ہے کہ وقت کے یزید کو بے نقاب کرکے عوام کو قیام کی ترغیب دے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنے زمانے کے حالات سے آگہی لازمی امر ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ) https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial