0
Sunday 23 Jun 2024 18:32

سکردو، امریکی سفیر کے متوقع دورے کیخلاف مظاہرے سے سید علی رضوی کا خطاب

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ امریکی سفیر کے متوقع دورہ گلگت بلتستان کیخلاف منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم سید علی رضوی نے اعلان کیا ہے کہ امریکی سفیر نے اپنا ناپاک قدم بلتستان کی سرزمین پر رکھا تو ان کا پیچھا کرینگے اور مار بھگائیں گے۔ سکردو یادگار شہداء پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاکھوں فلسطینیوں کے قتل میں شریک امریکہ کے سفیر کو گلگت بلتستان گھسنے نہیں دینگے۔ امریکہ کو دیوسائی میدان دیا جا چکا ہے۔ امریکہ کی نظر ہماری معدنیات پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ سفیر جس ہوٹل میں ٹھہریں گے، اس ہوٹل کو آگ لگا دینگے۔
 
اپنے خطاب میں صوبائی سربراہ ایم ڈبلیو ایم نے مزید کہا کہ ہماری زمینوں، معدنیات اور پہاڑوں پر ہی قبضہ کرنا ہے تو ہم آج کے بعد سے صوبہ صوبہ کا نعرہ نہیں لگائیں گے بلکہ آزاد اور خودمختار ملک بنانے کی تحریک چلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گرین ٹورازم کے نام پر ہماری زمینوں کو ہڑپ کیا جا رہا ہے۔ اگر اسی طرح ہماری زمینوں پر قبضہ ہی کرنا ہے تو ہم آزادی کی تحریک چلانے پر مجبور ہونگے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1143341
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش